ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں پر سائبر حملوں سے متعلق مائیکروسافٹ کے الزامات مسترد کردیے۔ اس سے قبل مائیکروسافٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ ماسکو حکومت کے ایما پر کورونا وائرس پر تحقیق اور اس کے انسداد کے لیے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ نائب وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپینی کے الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ملک خود سائبر حملوں کا ہدف بناہوا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تحقیق کرنے والی کئی کمپنیوں کے اکاؤنٹ ہیک ہو چکے ہیں۔