ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک نائیجیریا کے صوبے کادونیا میں مسلح حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ کادونیا کے گاؤں آلباسو پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی،جس سے 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے اچانک کارروائی کی اور سیکورٹی فورسز کے گاؤں تک پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حکومت نے حملہ آوروں کی گرفتار ی کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔