پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے سرکاری ریڈیو نے ملکہ برطانیہ کے مرنے کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر معافی مانگ لی۔ خبررساں ادارے انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو براڈ کاسٹر نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے ساتھ کیمرون کے صدر پال بیا اور برازیلی فٹ بالر کی موت کی خبر بھی نشر کی۔ سرکاری ریڈیو نے معذرت پیش کرتے ہوئے تمام تر ذمے داری تکنیکی مسائل پر ڈال دی۔ اس سے قبل 2014 ء میں پیپل میگزین نے امریکی فن کارہ کی موت کی غلط خبر شائع کردی تھی۔ 2013ء میں رائٹرز نے غلطی سے معروف شخصیات کو مردہ قرار دے دیا تھا۔ اسی طرح کی غلطی 2008 ء میں بلومبرگ نے کی تھی۔