امریکا کے حوثی جماعت کودہشت گرد قرار دینے کا امکان

96

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کو دہشت گرد قرار دینے پر غور شروع کردیا۔ امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق وائٹ ہاؤس انتظامیہ تیاری کر رہی ہے کہ جنوری میں ٹرمپ کے رخصت ہونے سے قبل حوثیوں کو دہشت گرد تنظیم کا درجہ دے دیا جائے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کا حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینا ایران کے خلاف بڑا اقدام ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایک عرصے سے غور کیا جارہا ہے، تاہم وزیر خارجہ مائیک پومپیو اب اس عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ایلچی امریکا کو اس فیصلے سے باز رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔