جے پور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر الور سے تعلق رکھنے والے ہندو طالب علم نے اسلامیات کے داخلہ امتحان میں اول پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ 21 سالہ شبہم یادو دہلی یونیورسٹی سے فلسفے میں گریجویشن کرنے کے بعد دین اسلام کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ اسلام کو صحیح طرح نہیں سمجھا گیا۔ ان کے والدین بیٹے کے فیصلے سے خوش ہیں،تاہم انہیںانتہا پسند ہندؤں کی جانب سے شدید تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ذہن میں غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنی چاہییں۔