امریکی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلبہ کے داخلوں میں نمایاں کمی

54

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی تعلیمی اداروں میں غیر ملکی طلبہ کے داخلوں میں تیزی سے کمی آنے لگی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 3سال سے غیر ملکی طلبہ کی جانب سے امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ لینے کا رجحان کم ہورہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ اخراجات میں اضافہ، ویزے کی پابندیاں اور دیگر مسائل ہیں۔ 3ماہ قبل نئے تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود کورونا وائرس کے باعث طلبہ کے داخلے کی شرح 43 فیصد گھٹ گئی اور اب ملک بھر میں محض 40 ہزار غیر ملکی طلبہ موجود ہیں۔ یہ اعداد و شمار آئی آئی ای نامی گروہ نے مرتب کیے ہیں۔