الفتح اور حماس مصالحتی معاہدے تک ملاقاتیں جاری رکھنے پر متفق

64

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی تحریک مزاحمت حماس اور سیاسی جماعت الفتح موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصالحتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مصری دارالحکومت قاہرہ میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق الفتح موومنٹ کے ترجمان ایاد نصر کا کہنا ہے کہ بیشتر امور میں اتفاق رائے سامنے آنے کے بعد بہت جلد غیر معمولی پیش رفت سامنے آئے گی۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی سمجھوتے تک پہنچنے کی صورت میں دونوں وفود سرکاری طور پر اعلان کریں گے۔ دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا کہ وفد کے دورۂ قاہرہ کا مقصد الفتح کے ساتھ رابطے اور مکالمے کا سلسلہ جاری رکھنا ہے اور تنظیم مسئلہ فلسطین کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق مصری حکومت نے حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں سے کہا ہے کہ وہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ باری کا سلسلہ بند کردیں۔