موبائل ایپس پر امریکی فوج کیلئے مسلمانوں کی جاسوسی

99

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج دنیابھر میں نماز اور دیگر ایپس استعمال کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کا ڈیٹا خرید رہی ہے۔ آن لائن میگزین مدر بورڈ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کئی کمپنیوں سے مقامی ڈیٹا حاصل کررہی ہے۔ امریکی فوج کا بڑا ہدف قرآن اور نماز کی ایپ ہے، جو ’’مسلم پرو‘‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اسے دنیا بھر میں 10کروڑ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے، جب کہ ایک دوسری ایپ بات چیت کی ہے۔ عوامی ریکارڈز، ڈویلپرزکے ساتھ انٹرویوز اور تکنیکی تجزیے کی بنیاد پر مدر بورڈ نے اپنی تحقیقاتمیں بتایا ہے کہ جب کچھ لوگ براؤزنگ سیشنوں میں اپنی پروفائل ڈالتے یا اس کی ادائیگی کرتے ہیں، تو کچھ کمپنیاں ایپ لوکیشن کا ڈیٹا حاصل کرتی ہیں۔ دوسری جانب امریکی فوج نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ ایکس موڈ نامی کمپنی کے محل وقوع کے اعداد و شمار کو فروخت کرنے میں شامل ایک کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ہر ماہ امریکا میں ڈھائی کروڑ آلات اور 4کروڑ دیگر جگہوں پر نظر رکھتا ہے۔ مدر بورڈ کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ مقام کے اعداد و شمار کو جاری کرنے والی دوسری ایپس میں ایکوپیڈو نامی واکنگ کاؤنٹر ایپ، موسم ایپ گلوبل طوفان اور کریگ لسٹ برائے سی پیلس شامل ہیں۔ امریکی سینیٹررون وائیڈن نے مدر بورڈ کو بتایا کہ ایکس موڈ نے دیگر خریداروں کو جمع کردہ ڈیٹا بیچنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔