پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میںساحل پر 6دیو ہیکل وہیل مچھلیوں کے مردہ پائے جانے پر وائلڈ لائف کے اداروں نے تشویش کا اظہار کردیا۔ سمندری حیاتیات کے ماہرین نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ مردہ مچھلیوں کے جسم پر کسی ہتھیار یا کسی جہاز سے ٹکڑانے کے کوئی آثار نہیں ہیں، تاہم ان کے نظام تنفس اور دوران خون میں رکاوٹ کے شواہد ملے ہیں۔ مچھلیوں کی لمبائی 16میٹر اور وزن 10ٹن ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے ساحلوں پر ہر سال اس طرح وہیل مچھلیاں مردہ حالت میں پائی جاتی ہیں۔ ماہرین نے سمندری آلودگی اور صفائی کے ناکافی اقدامات کو اس کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔