کورونا ختم کرنے والا خصوصی ماسک تیار

172

دنیا بھر کے لیے اچھی خبر ہے کہ کورونا ویکیسن کے بعد اب کورونا ختم کرنے والا فیس ماسک بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ناٹگھم میں سائنس دانوں نے ایسا فیس ماسک تیار کیا ہے جو کہ کورونا کے خاتمے کے لیے 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی میں تیار کیے گئے اس فیس ماسک کو آئندہ ماہ سے مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا اور یہ لوگوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اینٹی وائرل ماسک کورونا اور انفلوئنزا وائرس کے خاتمے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

ماسک کی خاص بات نانو کاپر کی تہہ ہے جو وائرس کے خاتمے کے لیے کارگر ثابت ہوئی ہے اور جانچ میں یہ بات ثابت بھی ہوئی کہ یہ خصوصی ماسک 90 فیصد تک نتائج دیتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ماسک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے اور ابتدائی طور پر اسے طبی عملے، صحت کے مراکز، ٹرانسپورٹ اور فوڈ سروس والوں کو دیے جائیں گے۔