تحقیق: کیا ماؤتھ واش سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے؟

177

ویلز: برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا  گیا ہےکہ کچھ ماؤتھ واش 30 سیکنڈز کے اندر کورونا وائرس کو ختم کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق ماؤتھ واش 30 سیکنڈز کے اندر کورونا کے جراثیم کو ختم کیسے کر سکتے ہیں یہ  12 ہفتے کے کلینیکل ٹرائل کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت دیکھا جائے گا کہ آیا ماؤتھ واش کے استعمال سے لعاب میں وائرس ختم یا کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ ماؤتھ واش جن میں کم از کم 0.07 فیصد سیٹیل پائریڈینیم کلورائد موجود ہوتا ہے اور یہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پروفیسر ڈیوڈ تھامس کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں ماؤتھ واشس نے موثر طور پر وائرس کو ختم کیا ہے اور اب ہم دیکھیں گے کہ آیا یہ مریضوں کے لیے بھی موثر ہوگا اور یہی ہمارے کلینیکل مطالعے کا نقطہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے ابتدائی رپورٹ کے جائزے کا ابھی انتظارہے اور موجودہ ڈیٹا ایک دوسری تحقیق کو سپورٹ کرتا ہے جس میں معلوم ہوا تھا کہ ماؤتھ واش جس میں سیٹپائریڈینیئم  کلورائیڈ ہوتا ہے اس میں وائرس ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ 2021 کے آغاز میں کارڈف یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے مریضوں پر کلینیکل ٹرائل مکمل ہو جائیں گے۔

پروفیسر تھامس کا کہنا تھا کہ جاری کلینیکل مطالعے سے ہمیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ اس کے اثرات کتنی دیر تک رہتے ہیں اور  یہ مطالعہ بہت حوصلہ افزا اور ایک مثبت قدم بھی ہے لیکن اس کے لیے اب مزید تحقیق کی واضح ضرورت ہے۔

پیریڈون ٹولوجسٹ ڈاکٹر اور محقیق نے اپنی تحقیق میں اس بات کی تعریف کرتے ہوئے اس کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے اور  اگر کارڈف یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ مثبت نتیجے نظر آتے ہیں تو جن ماؤتھ واشز میں سیٹپائریڈینیئم کلورائیڈ ہوگا، وہ سماجی دوری اور ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے معمول میں شامل ہوجائےگا۔