بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ہانگ کانگ پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے بعد نیم خود مختارخطے کے دستور میں تبدیلیاں کرنے پر غور شروع کردیا۔ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے متعلق دفتر کے ترجمان یانگ زیاومنگ نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ متوقع ترامیم کا مقصد ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کو زندہ رکھنااور سے قابل تشریح بنانا ہے۔ بنیادی قانون کے نام سے موسوم ہانگ کانگ کا دستور 1997 ء میں اس وقت بنایا گیا تھا، جب اسے برطانیہ کی نو آبادیاتی حکمرانی کے بعد چین کے حوالے کردیا گیا تھا۔ قانون کو ’’ایک ملک دو نظام‘‘ کی روح کے تحت بنایا گیا تھا۔