تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت‘ 50 افراد زخمی

104
بینکاک: حکومت مخالف مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس واٹر کینن کا استعمال کررہی ہے

بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے، جن میں 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے حکومت سے مطالبات منظور کرانے کے لیے دھرنا دیا۔ بنکاک میں جمہوریت کے حق میں احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے پانی کی توپیں استعمال کیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ جھڑپوں کے نتیجے میں 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پرشدید پتھراؤکیا اورپارلیمان کی طرف جانے کی کوشش بھی کی، تاہم پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں وزیراعظم کے حکم پر ایمرجنسی لگا دی گئی تھی۔