ڈالر کے مقابلے میں پاکستان کرنسی کی قیمت میں بڑی کمی

129

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھےروز پاکستان کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 79 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے32 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 161 روپے ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 160 روپے 62 پیسے ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 161 روپے ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 17.87کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مجموعی ملکی زر مبادلہ ذخائر بڑھ کر 20.08 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 19 کروڑ ڈالر اضافے سے 12.93 ارب ڈالر ہو گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.15 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔