کاراباخ جنگ بندی پر آرمینیا میں حکومت مخالف تحریک زور پکڑ گئی

90
نگورنو کاراباخ: آذربائیجان کے صدر الہام علییف آزاد کرائے گئے علاقوں کا دورہ کررہے ہیں‘ آرمینیا نواز مسیحی جنگجو انخلا جاری رکھے ہوئے ہیں‘ روسی فوج نے مخصوص مقام پر چوکی قائم کرلی ہے

یریوان (انٹرنیشنل ڈیسک) نگورنو کاراباخ میں آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی کرنے پر آرمینیا کی حکومت کو داخلی محاذ پر بھی کشیدگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس معاہدے پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔ دارالحکومت یریوان میں ہزاروں افراد نے مرکزی علاقے کی تمام شاہراہیں بند کردیں۔ مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔