نئی دہلی: متنازع قانون کے خلاف احتجاج پر گرفتار طالبہ کی ضمانت منظور

43

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے منظور کیے گئے متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ کی ضمانت کئی ماہ بعد منظور کری گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہاپسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے منظور کروائے گئے شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ سمیت ہر طبقے کے افراد کو پولیس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا تھا جن میں طالبہ گلفشہ فاطمہ بھی شامل تھیں۔