ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے ایک سیاستدان نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ خبر رساں اداوں کے مطابق روسی صدر کے ناقد سیاسی رہنما ویلری سولوی نے انکشاف کیا ہے کہ پیوٹن نے رواں سال فروری میں پیٹ کے کینسر کی سرجری کرائی ہے اور اب وہ حکمرانی کے لیے اپنی بیٹی کو تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن آیندہ برس کے آخر میں صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ویلری سولوی نے صدر پیوٹن کو پارکنسن نامی بیماری میں مبتلا ہونے کا بھی انکشاف کیا تھا۔