وسطی امریکا کے طوفان متاثرین کے لیے ساڑھے 4کروڑ ڈالر اپیل

101

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وسطی امریکا میں انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے کہا ہے کہ انہیں 2 طاقت ور طوفانوں سے متاثر ہونے والے تقریباً ساڑھے 6 لاکھ لوگوں کے لیے ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارے یونیسیف کے سربراہ برنٹ آسن نے کہا ہے کہ یکے بعد دیگرے آنے والے طوفان ایٹا اور آئیوٹا وسطی امریکا میں بالخصوص بچوں کے لیے بہت تباہ کن ثابت ہوئے ہیں۔