اسلام کی عزت کرتے ہیں ،فرانسیسی وزیر خارجہ کا سیکرٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ

91

پیرس ( آن لائن )فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان نے کہا ہے کہ ہم اسلام کی عزت کرتے ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا ہے کہ مذہبی ہستیوں کی توہین کا اظہار رائے کی آزادی سے تعلق نہیں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متعلق او آئی سی کا موقف غیر متزلزل ہے۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم او آئی سی کے ساتھ تعاون اور مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔سیکرٹری جنرل او آئی سی نے اس موقع پر کہا کہ مذہبی ہستیوں کی توہین کا اظہار رائے کی آزادی سے تعلق نہیں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متعلق او آئی سی کا موقف غیر متزلزل ہے۔ واضح رہے کہ اسلام مخالف مواد نشر کرنے پر اسلامی ممالک میں فرانس کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر ہے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا گیا تھا۔قطر، کویت اور اردن کی مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا لی گئی تھیں اور متحدہ عرب امارات میں فرانسیسی سفارت خانے
کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔پاکستان ،ترکی سمیت متعدد ممالک میں فرانس کے خلاف احتجاج اور فرنچ اشیاء کی بائیکاٹ مہم جاری ہے۔