لبنان: جیل کا دروازہ توڑ کر 69 قیدی فرار، دوران تعاقب 5 ہلاک

81

بیروت (آن لائن)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں جیل کا دروازہ توڑ کر 69 قیدی فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے مفرور قیدیوں کے تعاقب کے دوران 5 قیدی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچوں قیدی چوری کی کار میں پولیس سے بچنے کیلیے فرار ہورہے تھے، پولیس کے تعاقب کے دوران قیدیوں کی کار ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے بعبدا کی
جیل سے 69 قیدی فرار ہوئے، 15 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے جبکہ 4 قیدیوں نے خود کو حکام کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، سیکورٹی فورسز نے بعبدا میں محل انصاف آف انصاف کے قریبی علاقوں کو سیل کردیاہے، خفیہ کیمروں سے بھی مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔