امریکا کا آزاد فضائی حدود معاہدے سے علاحدگی کا اعلان

53

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے آزاد فضائی حدود سے متعلق معاہدے سے باضابطہ علاحدگی کا اعلان کردیا۔ امور خارجہ کے نائب ترجمان کیل براؤن نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپن اسکائیز ٹریٹی سے علاحدہ ہونے کی توثیق کردی ہے۔ اس معاہدے کے تحت مختلف ممالک ایک دوسرے کی افواج کا مشاہدہ کر سکتے تھے۔ واشنگٹن نے روس پر الزام لگایا کہ وہ معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا ، جس کے باعث علاحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب روس نے تمام امریکی الزامات کی تردید کردی۔