مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے حرم مکی میں کام کرنے والے 447 اہل کاروں کو خطرات سے نمٹنے کے لیے آن لائن تربیت کا اہتمام کیا گیا، جس میں شریک افراد کو بتایا گیا کہ پرخطر حالات میں کس طرح خود کو اور دوسروں کو بچانا ہے۔ مسجد الحرام میں تربیت فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ احمد بن عید الوذینانی نے کہا ہے کہ تربیتی کورس معروف کوچ انجینئر حسین برکات السویہری کی نگرانی میں مکمل کرایا گیا، جس کا مقصد ہنگامی حالات میں انسانی جانوں کو محفوظ کرنے کی تربیت دینا تھا۔