جاپان اور چین کے وزرائے خارجہ تعاون بڑھانے پر متفق

58
ٹوکیو: جاپان اور چین کے وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب موتیگی توشی متسو سے ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان کورونا وائرس کے خلاف طبی تعاون برھانے پر اتفاق کیا گیا۔ موتیگی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات خطے اور دنیا کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اور چین کو کورونا وائرس کی وبا ، ماحولیاتی تبدیلیوں اور تجارت و سرمایہ کاری جیسے مسائل سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کوششوں سے تعلقات مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

ٹوکیو: جاپان اور چین کے وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں