امارات: آیندہ ماہ سے مساجد  میں نماز جمعہ کی اجازت

73

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں آیندہ ماہ سے نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امارات میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے 4 دسمبر سے نمازِ جمعہ کی مساجد میں ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل مساجد میں نمازیوں کی محدود تعداد کے ساتھ یکم جولائی سے باجماعت نماز کے لیے مساجد کو کھولا گیا تھا، تاہم کورونا کی وجہ سے مساجد میں نمازِجمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں تھی۔نمازِ جمعہ کی مساجد میں ادائیگی کے لیے نمازیوں کی تعداد کو 30 فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔ مساجد خطبے سے 30 منٹ قبل کھولی جائیں گی اور نماز کے 30 منٹ بعد بند کر دی جائیں گی۔