افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں تعینات جرمن فوج کی منتقلی

67

کابل (اے پی پی):افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں تعینات جرمن فوج کی منتقلی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جرمن
فوج کی کمان کے اعلان کے مطابق پامیر میں قائم ’’ٹرین ایڈوائس اسسٹ‘‘ کیمپ میں ٹریننگ مشن کے طور پر تعینات قریب 100 جرمن فوجی اب مزار شریف میں قائم جرمن فوج کے مرکزی اڈے میں منتقل ہو رہے ہیں۔ اس کارروائی کا فیصلہ کئی ماہ قبل کابل میں نیٹو کمانڈ کی قیادت نے کیا تھا۔ تاہم اس امر کی وضاحت کر دی گئی ہے کہ اس اقدام کا گزشتہ ہفتے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے اعلان سے کوئی تعلق نہیں۔