ترکی نے بھی کورونا ویکسین بنانے کا دعویٰ کردیا

163

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی نے مقامی طور پر کورونا ویکسین تیار کرلی ہے اور آئندہ برس اپریل 2021ء میں مارکیٹ میں موجود ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے حکومتی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مقامی طور پر کورونا ویکسین کی تیاری میں کافی پیشرفت حاصل کرلی ہے اور ہم اپنے برانڈ کی کورونا ویکسین اپریل تک مارکیٹ میں لائیں گے.

ترک صدر نے کہا کہ کورونا ویکسین کے فیز 1 کے ٹرائل جاری ہیں اور کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے، پہلے اپنے ملک کی سوچ خودغرضانہ ہے، کورونا ویکسین کو دنیا بھر کے تمام انسانوں کے لیے دستیاب ہونا چاہیے جبکہ امریکہ، چین، یورپ اور روس میں ویکسین کی تیاری پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔