بالوں کے جھڑنے کا علاج

562

بالوں کی نشو نما کیلئے اپنے ذہن میں کسی باغ کا تصور کریں۔ باغ میں موجود پیڑ پودوں کی خوبصورتی کا راز مکمل طور پر زیرِ زمین ہورہے عوامل کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اسی طرح بالوں کی نشو نما بھی ان کی بنیاد ہعنی جڑوں پر منحصر ہے۔

ہمارے بالوں کے جھڑنے میں کئی ایک اسباب شامل ہیں۔ جو ان کا دائرہ حیات یعنی life cycle میں مداخلت کرتے ہیں جیسے کوئی دوائی ، بیماری ، انفیکشن یا کیمیکل سے بنی مصنوعات وغیرہ۔

اگرچہ بالوں کا گرنا مردوں و خواتین دونوں میں عام ہے لیکن اس کا امکان خواتین میں زیادہ ہوتا ہے۔ زیادہ تر خواتین کو اس مسئلے کا اپنے 50 یا 60 کی دہائی میں سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن یہ کسی بھی عمر اور مختلف وجوہات کی بناء پر ہوسکتا ہے۔

بالوں کے جھڑنے کی کچھ اقسام کے لئے موثر علاج دستیاب ہیں۔ آپ بال گرنے کو روک بھی سکتے ہیں یا کم از کم اس کی رفتار کو سست کرسکتے ہیں۔ بالوں کے جھڑنے کے علاج میں دوائیں اور سرجری شامل ہے۔

اگر آپ کے بالوں کا گرنا کسی بیماری کی وجہ سے ہے تو اس بیماری کا علاج کروائیں۔ دوسری جانب اگر کوئی خاص دوا بالوں کے جھڑنے کا سبب ہے تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو کچھ مہینوں تک اس کا استعمال بند کرنے کا مشورہ دے سکتا ہے۔

مستقل بالوں کے جھڑنے کی سب سے عام قسم میں صرف سر کا صرف اوپری حصہ متاثر ہوتا ہے اور اس کیلئے ہیئر ٹرانسپلانٹ سے علاج مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں آپ کے جتنے بال بچ گئے ہیں ان کو استعمال کرتے ہوئے سرجن آپ کے گنجے حصے میں ٹراسپلانٹ کرتا ہ۔

بعض اوقات جلد کی ایک بڑی تہہ جس میں بچے ہوئے بالوں کی جڑیں ہوتی ہیں لی جاتی ہیں۔ اس طریقہ کار میں ہسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن یہ تکلیف دہ ہے لہذا آپ کو کسی تکلیف کو کم کرنے کے لئے بے ہوشی کی دوائی دی جائے گی تاہم ممکنہ خطرات میں خون بہنا ، زخم ، سوجن اور انفیکشن شامل ہیں۔