آسٹریلیا نے افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث فوجیوں کو برطرف کردیا

139

کینبرا: آسٹریلیا نے افغانستان میں بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث 10 فوجیوں کو برطرف کردیا ہے۔

آسٹریلوی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگی جرائم میں ملوث اسپیشل سروسز سے تعلق رکھنے والے دس کمانڈوز کو برطرفی کے لئے شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 19 اہلکاروں کو تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔

نہتے افغانوں کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو برطرفی کے ساتھ ساتھ تادیبی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

آسٹریلوی حکام کی جانب سے نوکری سے برخاست کیے گئے کمانڈوز کے نام پبلک نہیں کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ہولناک انکشافات کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ افغان جنگ کے دوران وہاں تعینات آسٹریلوی فوجیوں نے بغیر کسی وجہ کے درجنوں افغان شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔