روزویلٹ بچانے کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر درکار ہیں، سول ایوی ایشن

143

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو بچانے کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر درکار ہیں، دس کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضہ تھا جو ادا کردیا ہے،سب سے پہلے اس اثاثے کو محفوظ بنانا ہے، حکومت اس کو فروخت نہیں کررہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کا اجلاس عامر ڈوگر کی صدارت میں منعقد  ہوا، جس میں بوئنگ 770 جہاز پر کی مرمت پر 70 کروڑ روپے خرچ کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔

آغا رفیع اللہ نے کہاکہ جہاز کی اپ گریڈیشن کا ٹینڈر ایسی کمپنی کو دیا گیا جو دو ماہ پہلے رجسٹرڈ ہوئی تھی، اس معاملہ کو عدالت نے واردات قرار دیا ہے۔

پی آئی اے حکام نے کہاکہ یہ کنٹریکٹ پیپر قوانین کے مطابق کم بولی دہندہ کو دیا گیا، سنگاپور اور پاکستانی کمپنی نے بڈنگ کے عمل میں حصہ لیا تھا، اس معاملے پر وزیر اعظم سے بھی بات کی گئی۔

چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ اس معاملے پر سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن تحقیقات کریں اور رپورٹ کمیٹی پیش کریں۔

اجلاس کے دور ان ریڈیو پاکستان،پی ٹی وی ، اے پی پی اور پی آئی اے ملازمین کو بجٹ اعزازیہ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔