خیبر پختونخوا، سوات اور  گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

43

سوات( آن لائن ) خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 rکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ
طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ دو ماہ قبل بھی لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔