اعتماد کا ووٹ: ملائیشین وزیر اعظم حکومت بچانے میں کامیاب

60

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشین پارلیمان نے حکومتی بجٹ منظور کرکے وزیر اعظم محی الدین یسین پر اعتماد کا اظہار کردیا۔قبل ازیں مبصرین نے پارلیمان میں پیش کیے گئے 2021ء کے بجٹ کو وزیر اعظم کے لیے کڑا امتحان قرار دیا تھا،جس میں ناکامی کی صورت میں ان کی حکومت ختم ہوسکتی تھی اور ملک میں نئے انتخابات کی راہ ہموار ہوجاتی۔ خبررساں اداروں کے مطابق محی الدین یسین نے پہلا معرکہ سرکرلیا ہے، جب کہ انہیں 15 دسمبر کو پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی اکثریت کو بھی بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرناپڑے گا۔ اس کے بعد بجٹ کو سینیٹ میں پیش کردیاجائے گا۔ 78.12ارب ڈالر کے خطیر بجٹ میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کے لیے بڑا حصہ رکھا گیا ہے۔