شرعی سزائوں کے بغیرمعاشرے کو پاک نہیں کیا جاسکتا،حافظ ادریس

257

لاہور: جماعت اسلامی کےرہنما حافظ محمد ادریس کا کہنا ہے کہ جرائم پر قابو پانے اور مجرموں کو نشان عبر ت بنانے کیلئے شریعت کی مقرر کردہ سزائوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔

حافظ محمد ادریس نے کہاکہ ملک میں فحاشی،عریانی اور بے حیائی تمام حدیں پھلانگ گئی ہے، معصوم بچوں اور بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا جاتا ہے مگر ریاست اپنا کردار اداکرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

حافظ محمد ادریس کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت دانستہ طور پر قرآن و سنت کی تعلیمات کی مخالفت کررہی ہے،معاشر ے میں جرائم کی شرح ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت میں بیٹھے ہوئے سیکولرازم کے پیرو کار اور مغرب کے ذہنی غلام زیادتی کے مجرموںکو سرعام پھانسیوں کی مخالفت کرکے معاشرے کو اسی بدامنی اور انتشار کا شکار رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوچار جنسی درندوں کو سرعام پھانسیوں پر لٹکا دیا جائے تو پورے ملک میں ایسے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔