چینی صدر کا آسیان ایکسپو کی  افتتاحی تقریب کے لیے وڈیو یپغام

41

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین کشیدہ تعلقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے معاشی مراسم بڑھانا شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی کمپنیوں پر مشتمل سالانہ ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے لیے ایک وڈیو پیغام بھیجا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ چین آسیان تعلقات ایشیا بحرالکاہل میں تعاون کے لیے سب سے زیادہ کامیاب اور متحرک ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ 4 روزہ تجارتی اور سرمایہ کاری ایکسپو کا آغاز گزشتہ روز جنوبی چین کے شہر نان نِنگ میں شروع ہوا ہے