ٹرین حادثے میں دہشتگردی کے شواہد کاعلم نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

209

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہاہے کہ نیوجرسی میں ہونے والے ٹرین حاد ثے میں دہشت گردی کے شواہد کاعلم نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ نیوجرسی ٹرین حادثے کے بارے میں نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ معاملے کاجائزہ لے رہاہے۔اس وقت دہشتگردی کاامکان مستردکرناقبل ازوقت ہوگا۔نیوجرسی کیہوبوکن اسٹیشن پرگزشتہ روزٹرین حادثہ کا شکارہوئی تھی۔اس حادثے میں 3شخص ہلاک،100 سے زائدزخمی ہوئے تھے۔