امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں طوفانی بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،جبکہ حادثات میں 26افرادزخمی بھی ہوگئے۔ریسکیو اداروں کی جانب سے گھروں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ ریاست میں مزید طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کیرولائنا کے مختلف مقامات پر 10 انچ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اورکئی علاقے زیر آب آگئے ۔ریسکیو اداروں کی جانب سے گھروں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ ریاست میں مزید طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔