دو نئے شہر بنانے سے بیرون ملک سے ڈالرآئیں گے، وزیر اعظم

295

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ اور راوی ریورمنصوبوں سے بیرون ملک سے ڈالرآئیں گے،2 نئے شہربننے سے ملک میں نوکریاں ملیں گی۔

عمران خان نے  اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ کی باتوں پر حیرت ہوتی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری دونوں سلیکٹڈ تھے، آصف زرداری کو نواز شریف نے 2بار جیل میں ڈالا،نواز شریف نے آصف زرداری پر سرے محل کا کیس بنایا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پرچی کے ذریعے سیاست میں آگے آئے،مریم نواز بھی اگر نواز شریف کی بیٹی نہ ہوتیں تو پارٹی میں جگہ نہ ملتی،ماضی میں اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں میں میرٹ پر لوگوں کو لے کر آئے،ہم نے اداروں کو آزاد رکھا،جس کی بنیاد پر نیب بھی آزاد ہوکر کام کررہاہے،نیب کے قانون ختم کردیں تو اپوزیشن آزاد ہوجائے گی،جس نے بھی زندگی میں مقابلہ کیاہو ، ہو یوٹرن کو برا نہیں سمجھتا،مقابلے کے دوران حکمت عملی تبدیل ہوتی رہتی ہے، جس کا مقصد جتنا ہوتاہے۔

عمران خان نے کہاکہ راوی ریورمنصوبہ کا مقصد لاہورکو بچانا ہے، منصوبے کے تحت 60 لاکھ درخت بھی لگائیں گے، بنڈل آئی لینڈ منصوبے کا مقصد کراچی کو بچانا ہے، راوی ریورمنصوبے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، لاہورمیں پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گھروں کیلئے آسان شرائط پرقرضے فراہم کررہے ہیں، تعمیراتی انڈسٹری کیلئے پیکج دیا گیا، پاکستان میں سیمنٹ کی ریکارڈ فروخت ہورہی ہے، بنڈل آئی لینڈ،راوی ریورپروجیکٹ اہم منصوبے ہیں۔

 عمران خان نے مزیدکہا کہ 5 سال میں ایک کروڑسے زائد نوکریاں دیں گے، بنڈل آئی لینڈ،راوی ریور، نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے نوکریاں ملیں گی،کچھ لوگ بدنیتی سے تنقید کرتے ہیں جو بےنقاب ہو جاتے ہیں، کرکٹ کے دوران بھی تنقید ہوتی تھی، جب ہارجاتے تو زیادہ تنقید ہوتی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان پرکوئی کرپشن کیس نہیں تھا، کسی حکومتی رکن پرالزام کی آئی بی سے تحقیقات کراتا ہوں، شہبازشریف کے 2 ملازمین کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آرہے تھے، میرے کسی وزیرکیخلاف شہبازشریف طرزکے شواہد نہیں ملے۔