حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے لیبر بیورو سیکرٹریٹ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے 53ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قائدین اور کارکنان کے لیے دعا کی گئی۔ لیبر بیورو کے صوبائی سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لعل بخش کلہوڑو نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملتان میں ہونے والے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب احتجاجی مہم حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔