ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ثانیہ مرزا اور بربورا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

195

بھارت کی سٹار پلیئر ثانیہ مرزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور بربورا نے کوارٹرفائنل میں ٹیمیا ببوس اور یروسلاوا کو شکست دی۔

چین میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار بربورا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیمیا ببوس اور یروسلاوا کی جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 7-5 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سیمی فائنل میں مرزا اور بربورا کا مقابلہ ہاؤ چنگ چن اور ینگ جان سے ہو گا۔