اوپیک ڈیل کے بعد خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

209

تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کی حالیہ ڈیل کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی فی بیرل قیمت مزید گر گئی ہے۔ ڈیل کے تحت تیل کی پیداوار میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں کھپت سے زیادہ فراہم شدہ تیل کو معمول کی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بدھ اٹھائیس ستمبر کو اوپیک کے رکن ملکوں نے اپنی تیل کی مجموعی پیداوار میں قریب ساڑھے سات لاکھ بیرل یومیہ  کمی کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ڈیل کے تناظر میں جمعہ کے روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیل کی فی بیرل قیمت میں مزید کمی کا رجحان دیکھا گیا۔