پشاور (اے پی پی)ضم شدہ اضلاع کی معاشی بحالی کے پروگرام کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ان سفارشات کا مقصد قبائلی اضلاع میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے ادارہ اسمال
اینڈ میڈیم انٹر پرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ کے باہمی اشتراک سے تیار کیے گئے۔ حتمی سفارشات کے اجراکے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں یہ سفارشات وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان کو پیش کی گئیں۔