نوازشریف والدہ کو دفنانے نہیں آئے‘ہمارے کہنے پر کیسے آئینگے‘اعجاز شاہ

51

ننکانہ (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی والدہ کو دفنانے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے،حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی سزا پاکستان میں کاٹیں، موجودہ حکومت کو خوشحالی لانے کے لیے 10سال لگیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کو تمام سہولتیں دیں گے، بھارت کی جانب سے زیادہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔