ایف بی آر : ایک صفحے پر مشتمل انکم ٹیکس گوشوارہ متعارف

43

اسلام آباد( آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کا آغاز کردیاہے،اس ضمن میں ایف بی آر نے پرال کے اشتراک سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے مینوفیکچررز ، جن کا ٹرن اوور 5 کروڑ تک ہے ، کی آسانی کے لیے ایک صفحے پر مشتمل انکم ٹیکس گوشوارہ متعارف کیا ہے جس سے افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز مستفید ہو سکتے ہیں۔یہ گوشوارہ آئرس پورٹل پر دستیاب ہے۔ گوشوارے میں ٹیکس 2020ء کے لیے اہل ٹیکس گزار
کاروباری سرگرمیوں سے متعلق ڈیٹا کا اندراج کریں گے۔ترجمان کے مطابق اب ٹیکس افسر کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کی اطلاع ٹیکس گزاروں کو ان کے ای میل ایڈریس اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی فراہم کی جائے گی۔اس سے پہلے ٹیکس گزاروں کو آئرس پورٹل پر لاگ ان ہونے کے بعد نوٹسز کا علم ہوتا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر نے معلومات ٹیکس رے سسٹم متعارف کیا ہے جو کہ اب ٹیکس آسان ایپ پر بھی دستیاب ہے۔ اس محفوظ ایپ کے ذریعے ٹیکس گزار معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں