خضدار‘فورسز کی کارروائی‘3 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ وبارود برآمد

66

خضدار(صباح نیوز)سی ٹی ڈی قلات رینج اور ایف سی نے خفیہ اطلاع پر وڈھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر کالعدم بی ایل اے کے3 دہشت گرد گرفتارکر لیے جبکہ 3فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ،25کلوگرام بارود، 4آئی ای ڈیز سی اور 4دھماکا خیز مواد کی پیٹیاں برآمد ہوکر لی گئیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی قلات رینج کے مطابق خفیہ اطلاع پر وڈھ میں کارروائی کی گئی۔ جس میں کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گرد گرفتار جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا دہشت گرد وڈھ کے علاقے کلی شیر وڈھ میں پناہ لی ہوئی تھی اور قلات، خضدار اور لسبیلہ میں دہشت گردی کی منصوبہ سازی کررہے تھے۔