ٹینس میچ گمشدہ بچی کی تلاش کیلئے روک دیا گیا

235

بایک نمائشی میچ کے دوران اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اپنی بچی کو تلاش کرتی ماں کی بے چینی دیکھ کر کھیل ہی روک دیا۔

ٹینس سٹار رافیل نڈال ایک نمائشی میچ میں مصروف تھے کہ اچانک انہیں تماشائیوں میں کچھ افراتفری محسوس ہوئی۔ انہوں نے دیکھا کہ ایک خاتون پریشانی کیعالم میں اپنی گمشدہ بچی کو تلاش کر رہی ہے اور چلا رہی ہے۔

رافیل نڈال نے فوری طور پر صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ کو روک دیا جس کی وجہ سے تمام لوگ اس خاتون کی طرف متوجہ ہوگئے اورگمشدہ بچی کو ڈھونڈنے میں اس کی مدد کرنے لگے۔جلد ہی اس خاتون کو اس کی گمشدہ بچی مل گئی، جسے اس نے اسے دیوانہ وار سینے سے لگایا اور رونے لگی۔

بچی ملنے پرا سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے تالیاں بجائیں۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ رافیل نڈال اور انکے مدمقابل کھلاڑی دونوں بچی کی ماں کو روتا دیکھ کرخود بھی آبدیدی ہوگئے۔ بچی کی ماں نے میچ روکنے پر رافیل نڈال کا شکریہ بھی ادا کیا۔