وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

198

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسزانٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمر ان خان نےآئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے،آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر  پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےان کااستقبال کیا۔

اس موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیر چیف انور مجاہد خان، نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحٰ اجلاس ہوا ، جس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز  کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔