فارن کرنسی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

642

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں تیزی کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 25 پیسے، 3 پیسے، 6 پیسے اور 12 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 21 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

 نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.55 روپے سے بڑھ کر 105.80 روپے اور قیمت خرید 103.04 روپے سے بڑھ کر 103.29 روپے ہو گئی۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.00 روپے سے بڑھ کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.35 روپے سے بڑھ کر 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.74 روپے سے بڑھ کر 28.80 روپے اور قیمت خرید 26.34 روپے سے بڑھ کر 26.40 روپے پر بند ہوا۔

یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 118.54 روپے سے بڑھ کر 118.66 روپے اور قیمت خرید 115.73 روپے سے بڑھ کر 115.85 روپے ریکارڈ کی گئی تاہم برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 137.41 روپے سے کم ہو کر 137.20 روپے اور قیمت خرید 134.16 روپے سے کم ہو کر 133.95 روپے رہ گئی۔