بچے قوم کا روشن مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہیں، بہترین تعلیم وتربیت اولین مقصد ہونا چاہیے، حفظ الرحمن شمس

57

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بچوں کے ادیب اور شمس فائونڈیشن کے چیئرمین حفظ الرحمن شمس نے کہا کہ بچے قوم کا روشن مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہیں، بچوں کے حقوق کا تحفظ، ان کی فلاح بہود، بہترین تعلیم وتربیت ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں لیکن یہ کام صرف نعروں، دعوؤں اور تقاریر تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس میں حکومت، والدین اور اساتذہ کو مل کر سنجیدگی سے متحرک ہونا پڑے گا۔ وہ عالمی یوم اطفال کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمارے پاکستانی بچوں اور دنیا کے دوسرے بچوں میں کیا فرق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔