افغانستان میں بم دھماکہ،10 ہلاک 

247
افغانستان دھماکوں سے گونج اٹھا ،25فوجیوں سمیت 30ہلاک
افغانستان دھماکوں سے گونج اٹھا ،25فوجیوں سمیت 30ہلاک

افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 10شہری ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق شمال مغربی صوبہ بدخیس میں بم پھٹنے سے 10شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان خالد صافی کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع قدس میں پیش آیا جہاں شہریوں کی ایک گاڑی طالبان کی طرف سے سڑک کنارے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی ۔گاڑی میں سوار شہری لنگار سے جارہے تھے کہ واقعہ پیش آگیا۔

واضح رہے کہ طالبان جنگجو افغان اور اتحادی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے دیسی ساختہ بم اور بارودی سرنگیں نصب کرتے ہیں تاہم شہری اس کا نشانہ بن جاتے ہیں۔