پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف

252

پاکستان نےپہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئےڈی ایل میتحڈ کے ذریعے287رنز کا ہدف دے دیا ۔ پاکستان کی جانب سےبابر اعظم 120رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ ویسٹ  انڈیز کیطرف سے کارلوس بریتھ ویٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

شارجہ کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیزنے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان کی طرف سے اننگز کا اظہر علی اور شرجیل خان نے کیا ۔تاہم اننگز کی پہلی ہی گیند پر پاکستان کےکپتان اظہر علی شینن گیبریل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ کیلئے شرجیل خان اور بابر اعظم کے درمیان 82 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران شرجیل خان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ شعیب ملک صرف 6 رنز ہی بنا سکے۔ سرفراز احمد 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان صرف 11 رنز ہی بناسکے،بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور  120 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شارجہ اسٹیڈیم میں لائٹ کا ایک ٹاور خراب ہونے کی وجہ سے میچ روک دیا گیا،لائٹ کے مسائل کے سبب میچ ایک گھنٹے سے زائد رکا رہا جس کے بعد میچ کو 49 اوورز فی اننگ تک محدوو کر دیا گیا۔عماد وسیم اور محمد نواز نے میچ کے شروع ہونے کے بعد بیٹنگ جاری رکھی تاہم عماد وسیم 24 رنز بنانے کے بعدآؤٹ ہوئے ،جس کے بعد وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی نوویں وکٹ محمد نوازکی شکل میں گری جو 19 رنز بنا کر بریتھویٹ کا شکار بنے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کارلوس بریتھ ویٹ نے 3 جبکہ نارائن ،بین ،ہولڈراور گیبریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا۔