محرم کے بعد نواز شریف کو حکومت نہیں کرنے دیئنگے،اسلام آباد کو بند کردینگے۔ عمران خان

302

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ محرم کے بعد نواز شریف کو حکومت نہیں کرنے دیئنگے اور اسلام آباد کو بند کردینگے۔ نواز شریف اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کردیں ورنہ محرم کے بعد ہم اسلام آباد کا رخ کرینگے اور اس کوبند کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف یہ آخری جلسہ ہے اب جلسہ نہیں کچھ اور ہوگا۔

رائیونڈ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر سرحدوں کی صرتحال خراب نہ ہوتی تو ہم آج یہاں پر ہی دھرنا دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر آزاد ہوکر رہے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں جب کہ پاناما لیکس الزام نہیں بلکہ اس میں کرپشن کے ثبوت ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آپ کو دل کا مسئلہ نہیں بلکہ پیٹ کا مسئلہ ہے، چوری کے پیسے نے حکمرانوں کو بزدل بنادیا ہے، وزیراعظم کو مغل اعظم کی طرح رہنا ہے تو وہ اپنا پیسہ خرچ کریں۔